Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فتوے کے عالمی ضابطہ اخلاق کا مطالبہ

قاہرہ .....افتا ء کی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاءنے فتوے کا عالمی ضابطہ  اخلاق مرتب کرنے کی دعوت دیدی۔ قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس کے شرکاءنے مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ فتوے کے اجراءکو جلد از جلد منظم کریں۔ فکری سلامتی اور سماجی امن کے ستونوں کو راسخ کرنے کیلئے فتوے کو منظم کرنا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ مفتی اور فتویٰ طلب کرنے والوں کے حوالے سے فتوے کا صالح کلچر بھی عام کیا جائے۔ کانفرنس نے عجیب و غریب قسم کے فتوﺅں کے اجراءکو کنٹرول کرنے کیلئے سخت قاعدے ضابطے بنانے پر زور دیا اور توجہ دلائی کہ اس قسم کے فتوے پوری امت میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔
 

شیئر: