Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عراقی سرمایہ کاروں کی وسیع البنیاد ملاقاتیں

بغداد.... بغداد میں سعودی ناظم الامور عبدالعزیز الشمری نے واضح کیا کہ آئندہ سعودی عراقی تعلقات بڑے پیمانے پر استوار ہوں گے۔ دونوں ملکوں کے سرمایہ کار ایک دوسرے سے وسیع البنیاد ملاقاتیں کریں گے۔ وہ بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 60سعودی کمپنیوں کے نمائندوںکے پہنچنے پر عراقی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سعودی کمپنیوں کے نمائندے عراق کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کریں گے۔ نمائش 21سے 30اکتوبر تک جاری رہیگی۔ عراقی عہدیداروںنے سعودی کمپنیوں کے نمائندوں کو بغداد ایئرپورٹ پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ زبردست پذیرائی کی۔ سعودی کمپنیاں عراق میں اپنی مصنوعات کے لئے نئے امکانات کی تلاش میں ہیں۔عراقی میڈیا کے مختلف ذرائع کے نمائندوں نے سعودی وفد کی آمد کی زبردست کوریج دی۔ 

شیئر: