Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ، مملکت سے ڈاکٹر نائیک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کریگا

 ریاض.... ہندوستانی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو حوالے کرنے کا مطالبہ تیار کرلیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں حکومت ہند سعودی عرب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گرفتار کرکے اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کے تفتیشی اداروں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سرگرمیوں کو دہشت گردی سے منسوب کرلیاہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک ہندوستانی نوجوانو ں کے علاوہ ہند کے تکثیری معاشرے کیلئے خطرہ ہیں۔ ہندوستان نے انٹرپول سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ 

شیئر: