Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین، ورلڈ سپر بائیک چیمپیئن شپ، دوسری ریس بھی برطانوی رائیڈر کے نام

میڈرڈ:اسپین میں ورلڈ سپر بائیک چیمپیئن شپ کی دوسری ریس بھی برطانیہ کے جوناتھن ریا نے جیت لی۔ ایو نٹ میں اٹلی کے مارکو کا دوسرا اور برطانیہ کے ہی چاز دیویز کا تیسرا نمبر رہا۔ اسپین میں سپر بائیک چیمپیئن شپ کی دوسری ریس، ریسنگ ٹریک پر ہوا شرکا ء کی صلاحیتوں کا امتحان، شاندار پرفارمنس کیلئے شرکاء نے لگائی خوب جان، ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش میں کچھ رائیڈرز حادثے کا شکار بھی ہو ئے۔پہلی ریس کے فاتح برطانیہ کے جوناتھن ریا نے اس بار بھی کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے مقررہ لیپس کم ترین وقت میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔ ریس میں اٹلی کے مارکو میلاندری کا دوسرا اور برطانیہ کے ہی چاز ڈیویز کا تیسرا نمبر رہا۔

شیئر: