اسلام آباد... امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن منگل کو مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پاک، امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی سے متعلق امورپر بات چیت کی جائیگی۔ ٹلرسن وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستان آمد سے قبل ٹلرسن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ خطے میں کہیں بھی دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں قائم نہ کرنے دیں۔ امریکہ اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لئے بھی کہا ہے۔