Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیریز میں کلین سویپ سے پاکستان ٹیم کو4پوائنٹس ملے

 دبئی:سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کامیابی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم اس کے پوائنٹس 95سے بڑھ کر99ہو گئے ہیں اور وہ بدستور چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سیریز شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 95 تھی جو اب 99 ہوچکی ہے جبکہ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کی حامل نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 113 ہیں۔ اس طرح پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پوائنٹس کے فرق میں کچھ کمی ضرور ہو گئی ہے جبکہ اس نے ساتویں نمبر پر موجود بنگلادیشی ٹیم کے خلاف مزید برتری حاصل کر لی ہے۔اس طرح آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کو0-5سے شکست کی وجہ سے 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اسکے اب 83 پوائنٹس باقی رہ گئے مگر پھر بھی وہ نویں نمبر کی حامل ویسٹ انڈیز ٹیم سے 6 پوائنٹس آگے ہے۔ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بدستور جنوبی افریقہ کے قبضے میں ہے لیکن ہند اور نیوزی لینڈ سیریز کے نتائج اس پر اثر انداز ہوں گے۔ دوسرا اور تیسرا نمبر ہند اورآسٹریلیا کا ہے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: