پدماوتی' کا پہلا گیت' گھومر'
جمعرات 26 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈ کی اپنی نوعیت کی مشہور فلم' پدماوتی' کا پہلا اور نیا گیت پیش کردیاگیا۔' گھومر ' نامی اس گیت کو گلوکارہ شریا گھوشال نے گایاہے جس پر دیپیکا پڈوکون ایک منفرد انداز میں رانی پدمنی کے روپ میں سرخ جوڑا پہنے بھاری بھرکم زیورات کےساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گیت میں راجستھانی روایات نمایاں ہیںکہ جب ایک دلہن شادی کرکے اپنے سسرال پہنچتی ہے تو کیسے خوشی کا اظہار کرتی ہے۔ اس گیت میں ہندوستانی بادشاہت کی روایات اور انداز کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیاہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے دھیمی روشنی میں اس گیت کو بہت خوبصورت انداز میں فلمایاہے۔ فلم 'پدماوتی ' یکم دسمبر کو ہندوستان کے سینما گھروں میں پیش کی جائےگی۔