Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساءشہر قدیم مصری تمدن سے ایک ہزار برس زیادہ پرانا ہے، مورخ

ریاض ..... عالمی ورثے کے ادارے کے ڈائریکٹر احمد المطر نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الاحساء شہر قدیم مصری تمدن سے ایک ہزار برس زیادہ پرانا ہے۔ اس شہر کی تاریخ 8 ہزار برس سے زیادہ قدیم ہے۔ یہ بات الاحساءمیں دریافت ہونے والے بعض آثار قدیمہ کے کاربن تجزیے سے معلوم ہوئی ہے۔ المطرنے " عوامی فنون اور دستکاریوں میں اچھوتے پن کا مظاہرہ کرنے والے شہروں میں الاحساءکی شراکت کے زیر عنوان الہفوف میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ الاحساءکے نوجوانوں کو اپنے قدیم ورثے سے سبق لینا ہوگا ۔ اس تاریخی علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر اپنی صلاحیتوں سے کام لینا ہوگا۔ الاحساءکے مورخ علی السلطان نے اپنے لیکچر میں کہا کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر و سیاحت کیلئے جاچکے ہیں۔ آثار قدیمہ سے مال مال ریاستوں کی سیر کرچکے ہیں۔ وہ یہ بات بلاخوف و تردید کہہ سکتے ہیں کہ الاحساءمیں دنیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں دستکاریوں اور روایتی ہنر کے حوالے سے جو رنگا رنگی ہے وہ کہیں اور نظر نہیں آتی۔ الاحساءمیں مٹی کے برتنوں کا رواج ہزاروں برس سے ہے اور روزافزوں ترقی کرتا رہا البتہ حالیہ برسوں کے دوران یہ صنعت الاحساءسے ختم ہو چکی ہے اس کے احیاء کی ضرورت ہے۔ 

شیئر: