Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں2حملہ آور ہلاک،3گرفتار

  موغادیشو ... صومالیہ میں حالیہ بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ۔وزارت برائے سلامتی نے5 مسلح حملہ آور میں سے2 کو ہلاک جبکہ دیگر 3 کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے ۔ کار بم حملے کے بعد 5حملہ آور ہوٹل میں داخل ہو گئے تھے ۔ حکومتی بیان کے مطابق سرچ آپریشن میں حملہ آور مارے اور پکڑے گئے ۔ حملہ آوروں نے حساس علاقے میں داخلے کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شناختی کارڈ استعمال کئے۔ صومالی حکومت نے پولیس اور خفیہ ادارے کے سربر اہوں کو برطرف کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ موغا دیشو کے ایک ہوٹل کو الشباب کے شدت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا۔ 2 ہفتے قبل موغادیشو میں بارود سے بھرے ٹرک کے حملے میں350سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: