Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گلیکسی ایس 25 کب لانچ ہو گا؟ ٹیزر ریلیز

سام سنگ گلیکسی ایس 25 کے تین کے بجائے چار ماڈلز لانچ ہونے کا امکان ہے (فائل فوٹو: ڈومینک)
ایک لمبے انتظار کے بعد سام سنگ نے بالآخر ’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ کا اعلان کر دیا ہے۔
’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ وہ تقریب ہے جس میں کمپنی کی جانب سے سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کے نئے ماڈلز لانچ کیے جاتے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یہ تقریب رواں ماہ کی 22 تاریخ کو منعقد ہو گی۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ’سام سنگ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ میں موبائل فون اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) میں متعارف کروائی گئی جدید ترین پیشرفتوں کو اُجاگر کیا جائے گا اور گلیکسی ایس سیریز کے نئے ماڈلز کی رونمائی بھی ہو گی۔
سام سنگ کمپنی کی جانب سے اس تقریب کے متعلق کچھ زیادہ معلومات شیئر تو نہیں کی گئی ہیں تاہم، توقع کی جا رہی ہے کہ تقریب میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کے علاوہ اے آئی کے متعلق کچھ نئی چیزیں بھی متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے ریلیز کیے گئے ٹیزر میں چار موبائل فون دکھائے گئے ہیں تاہم کچھ سامنے آنے والی لیکس کے مطابق سام سنگ رواں سال بر خلاف روایت ایک چوتھا ماڈل بھی ریلیز کر سکتا ہے۔
یعنی سام سنگ گلیکسی ایس 25، ایس 25 الٹرا، ایس 25 پلس کے علاوہ ایس 25 سلم بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

لیکس کے مطابق سام سنگ ایس 25 متوقع طور پر ایپل کی جانب سے مستقبل میں لانچ ہونے والے فون آئی فون 17 ایئر کے مدمقابل ہو گا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز اپنے آفیشل لانچ سے پہلے ہی کئی لیکس اور افواہوں کی بدولت موبائل فون مارکیٹ میں کافی ہلچل مچا چکی ہے۔
اس فلیگ شپ لائن سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ پرفارمنس کے معاملے میں کچھ اہم تبدیلیاں لے کر آئے گی۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 25 میں اینڈرائیڈ 15 ہو گا اور یہ ماڈل 12 جی بی ریم کے ساتھ آئے گا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 اپنے سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں سکرین، کیمروں اور بیٹری میں بھی نمایاں تبدیلیاں لائے گا۔

شیئر: