قطری بحران کے باوجود ریلوے منصوبہ مکمل ہوگا
ابوظبی....بنیادی ڈھانچے کے اماراتی وزیر عبداللہ النعیمی نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک کو جوڑنے والا ریلوے منصوبہ قطری بحران کے باوجود انجام دیا جائیگا۔ النعیمی نے کہا کہ ریلوے منصوبے میں شریک خلیجی ممالک ابھی تک 2021ءتک منصوبہ مکمل کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 2100کلو میٹر طویل ریلوے لائن کے ذریعے مسافر اور مال گاڑیاں چلائی جائیں گی۔