Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان سے نکلنے پر فیس

بیروت.... لبنانی محکمہ شہری ہوابازی کے ڈائریکٹر جنرل محمد شہاب الدین نے تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی عائدکی ہے کہ وہ سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کا سفر کرنے والوں سے ایئرپورٹ ٹیکس وصول کریں۔ یہ ٹیکس ایسی پروازوں کے مسافروں سے وصول کیا جائے جو لبنان سے 1250کلو میٹر سے زیادہ کے کسی بھی اسٹیشن کا سفر کررہے ہوں۔ اکانومی کلاس کے مسافروں سے 50ہزار لیرہ، بزنس کلاس کے مسافر سے 110ہزار لیرہ اور فرسٹ کلاس کے مسافر سے 150ہزار لیرہ وصول کیا جائے۔ اس فیصلے سے اردن، شام، مصر، آرمینیا، جارجیا، ترکی، عراق، ایتھنز، روڈس، میکونس، سینٹوری، مدینہ منورہ اور تبریز ایئرپورٹ کے مسافر متاثر ہونگے۔ لبنان نے 1250کلو میٹر سے کم مسافت کی پروازوں پر فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

شیئر: