Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ایم کیو ایم سے علیحدہ

  کراچی ...معرو ف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ دی۔ 2ہفتے قبل دیپک پروانی نے فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں دیپک پروانی نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میں میری مصروفیات ہیں۔ سیاست کے لئے وقت نہیں ہے۔ کراچی کا شہری ہونے کے نا تے سے مجھے سیاسی منظر نامے پر ایم کیو ایم کے اہم کردار کی پہچان ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار کی بہت عزت کرتا ہوں۔ فیشن ڈیزائننگ میں 25 سالہ کیرئیر کے دوران میں غیرسیاسی رہا۔ باقاعدہ بطور پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

شیئر: