Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور چھوٹی اسکرین پربھی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلموں میں اداکاری کےساتھ اب ٹی وی اسکرین پر بھی دکھائی دیں گی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور ،فلمساز کرن جوہر کےساتھ ایک نئے ٹی وی شو کاآغاز کرنےوالی ہیں ۔کرینہ کا یہ نیا ٹی وی پروگرام فیشن پر مبنی ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کی جانب سے مارچ 2018ءتک کوئی نئی فلم سائن نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آچکاہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ا پنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ' ویرے دی ویڈنگ' میں کام کررہی ہیں ۔ماں بننے کے بعد کرینہ کی یہ پہلی فلم ہوگی ۔
 

شیئر: