تامل اور ہندوستانی فلموں کے معروف اداکار و فلمساز دھنوش کی ہالی وڈ فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی ۔ اداکار دھنوش نئی ہالی وڈ فلم ' دی ایکسٹرا آرڈینری جرنی آف دی فقیر' میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں اس فلم کے ایک منظر کے دوران لی گئی ایک تصویر منظرعام پر آئی ہے جس میں دھنوش ایک فرانسیسی اداکارہ بیرنس بیجو کےساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک رومن ناول سے ماخوذہے جو ایک ہندوستانی نوجوان کی کہانی ہے ۔ وہ اپنے والد کی تلاش میں طویل سفر پر نکلتاہے۔ یہ ناول 2014 میں 35 زبانوں میں شائع کیا جاچکاہے۔اداکار دھنوش کی یہ پہلی ہالی وڈ فلم ہے جس کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔