Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراٹھیوں نے یوم سیاہ منایا

     حیدرآباد۔۔۔ مہاراشٹرا ایکی کرن سمیتی (ایم ای ایس ) کے ارکان جو مہاراشٹرا کی سرحد کے بیلگاری شہر اور دیگر مواضعات کے انضمام کی حمایت کرتے ہیں ‘ نے کرناٹک کے یوم تاسیس کیخلاف یوم سیاہ منایا۔ ضلع انتظامیہ نے ایم ای ایس کی اس تقریب کو مشروط اجازت دی۔ یہ تقریب بغیر کسی ناگہانی واقعہ کے منعقد کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس روی کانتا گوڑا نے یہ بات بتائی۔ اطلاعات میں کہا گیا کہ مراٹھی زبان بولنے والے احتجاجیوں کے ساتھ ایم ای ایس نے سیاہ جھنڈوں کی ریلی نکالی تاہم ایم ای ایس کے کارکنوں نے دعوی کیا کہ احتجاجیوں کا ایک بڑا ہجوم تھا جس نے شیواجی گارڈن سے مارچ کا آغاز کیا اور اس کا اختتام کچھ ہی فاصلہ پر مراٹھا مندر علاقہ میں ہوا۔ مراٹھی زبان بولنے والے ہزاروں افراد نے یوم سیاہ میں حصہ لیا۔ حساس علاقوں میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ کو روکا جاسکے ۔یہ احتجاج کنڑ زبان بولنے والے علاقوں کے انضمام کے ذریعہ کرناٹک ریاست کی تشکیل کا بیلگاری شہر اور مواضعات میں جشن منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیلگاری سٹی کارپوریشن کی میئر سنجوتھ بانڈیکر نے ایم ای ایس کے یوم سیاہ میں حصہ لیا۔ مخالف کنڑ تنظیموں کے لیڈروں نے ایم ای ایس کی اس تقریب میں میئر کی شرکت کی مذمت کی اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حکومت پر زور دیا کہ وہ میئر کیخلاف سخت کارروائی کرے ۔

 

شیئر: