Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان: تیل ٹینکر بم دھماکہ، 15 ہلاک

    کابل۔۔۔ افغانستان کے صوبہ پروان میں تیل ٹینکر بم دھماکہ کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق صوبہ پروان کے علاقہ چریکار میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آئل ٹینکر سے منسلک بم دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کو اضافے کا امکان ہے تاہم واقعہ سے متعلق تا حال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

 

شیئر: