جموں وکشمیر۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے علیحدگی پسند لیڈر اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور2 دیگر کو فارن ایکسچینج ریگولیشن مینجمنٹ قانون(فیما) کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں نوٹس جاری کرکے 30 دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ نوٹس حال ہی میں بھیجا گیا ہے۔یہ معاملہ 48.23 لاکھ روپے کے لین دین سے متعلق ہے۔