نئی دہلی۔۔۔ہندوستان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور جلد ہی وہ ملائیشیا کی حکومت کو اس بارے میں باضابطہ مکتوب ارسال کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حوالگی کیلئے سب سے پہلے اندرونی قانونی کارروائی مکمل کرنی ہوتی ہے جو شروع ہو چکی ہے اور بہت جلد اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا اور اسکے بعد ہم ملائیشیائی حکومت کو ذاکر نائک کی حوالگی کیلئے خط سونپیں گے۔ایک سوال کے جواب میں رویش کمار نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ذاکر نائک اس وقت ملائیشیامیں ہی ہیں۔