Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز عالم اسلام کی موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ اردن میں اسلامی اسٹیڈیز سینٹر نے 500موثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں شاہ سلمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سینٹر نے موثر ترین افراد کا مختصر تعارف بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ سلمان کو 2015اور 2016کے دوران موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔ قبل ازیں امریکی میگزین فوربز نے بھی خادم حرمین شریفین کو دنیا کی موثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

شیئر: