Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مختلف شدت کے زلزلے کی توقع ہے، پروفیسر المسند

ریاض.... قصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ اور موسم کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں آئندہ 50 برسوں کے دوران مختلف شدت کے زلزلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب زلزلوں کے دائرہ اثر سے خارج نہیں۔ گزشتہ ایک ہزار سال کے دوران جزیرہ عرب کے وسط میں 235 زلزلے آئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر 6.5 درجہ کا زلزلہ بھی متوقع ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ شہریوں کے علاوہ طلبہ کو زلزلے کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال کے دوران کم ازکم دو مرتبہ طلبہ کو بتایا جائے کہ زلزلہ آنے کی صورت میں کیا اقدامات اختیار کئے جائیں۔ 
 

شیئر: