Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیلاب، کرونا اور اکنامک سٹیزپر تحقیقات

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر تشکیل پانے والی انسداد بدعنوانی اعلیٰ کمیٹی جدہ سیلاب، کرونا وائرس اوراکنامک سٹیز کی ناکامی جیسے موضوعات پر تحقیقات کریگی۔ کمیٹی نے اُن اعلیٰ عہدیداروں اورسرمایہ کاروں کو حراست میں لینے کے احکام جاری کرنا شروع کردیئے جو مذکورہ معاملات میں ملوث ہیں۔ جدہ سیلاب میں بہت سارے بے قصور لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اس سیلاب سے بھاری نقصان ہوا تھا۔ مقامی شہری گزشتہ برسوں کے دوران ملوث افراد پر کھلی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کا معاملہ بھی عوامی دلچسپی کا موضوع بنا رہا۔ اکنامک سٹیز کیلئے بھاری بجٹ مختص کئے گئے تھے، اسکے باوجود منصوبہ ناکام رہا۔ اس سلسلے کی بدعنوانی پر بھی انگلیاں اٹھتی رہی ہیں۔

شیئر: