مانچسٹر..... یہاں رہنے والی ایک خاتون جس کا نام ہنا سیلٹو بتایا جاتا ہے گزشتہ 20سال سے پیچیدہ جلدی مرض میں مبتلا تھیں۔ کبھی انہیں ایگزیما تشخیص کیا جاتا اور کبھی کہا جاتا کہ جلد کی اندرونی پرت بے جان ہوتی جارہی ہے اسلئے یہ کیفیت ہے۔ خاتون کی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ آخری چارہ کار کے طور پر اس جلدی مرض میں مبتلا خاتون کو کیمو تھراپی کی تجویز دی گئی۔ مگر اب خاتون نے 20سال بعدخود ہی اپنا علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے لئے ایک ایسی ڈائٹ تیار کی ہے جو خارش کے علاوہ ورم کا بھی موثر علاج ہے۔اب 38سالہ خاتون نے اپنے بتائے ہوئے نسخے کو فلاح عامہ کے لئے نیٹ پر بھی جاری کیا ہے تاکہ دیگر لوگ فائدہ ا ٹھائیں۔ میل آن لائن نے اس حوالے سے خاتون کی کئی تصاویر بھی جاری کی ہیں جس میں سے کچھ اپنے گھریلو علاج کے بعد کی اور کچھ علاج سے قبل کی ہیں۔ واضح ہو کہ خاتون نے اپنا نسخہ تیار کرتے ہوئے بچوں کیلئے تجویز کئے گئے ڈائٹ پلان سے بھی استفادہ کیا ا ور خوش ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا۔ اب اسکی نئی خوراک میں کیفین، شکر ، گوشت اور گندم وغیرہ جیسی چیزوں کا معمولی سا حصہ بھی شامل نہیں ۔