Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"فاطمہ باقر" کے بمبئی ساختہ زیورات 88 برس میں 2 ہزار دلہنوں نے استعمال کئے

دبئی..... دبئی کے معروف سرمایہ کار یوسف باقر کی بہن فاطمہ باقر کے بمبئی ساختہ زیورات 88 برس میں 2 ہزار دلہنوں نے استعمال کئے۔ اماراتی لڑکیاں خوشی کے مختلف مواقع پر بھی زیورات عاریتاً حاصل کرکے زیب تن کرتی رہی ہیں۔ امارات کے مالدار گھرانوں کی دلہنیں بھی یہ زیور استعمال کرتی رہی ہیں ۔ تاریخی اہمیت کے پیش نظر ایسا کیا جاتا رہا ہے۔ یوسف با قر یہ زیورات کاغذائی کارروائی کے بغیر ہی عاریتاً دیتے رہے ہیں۔ دبئی کی ایک سڑک ان کے نام سے منسوب ہے۔ 1920 ءسے 1938 ء تک دبئی کسٹم کے سربراہ عبدالکریم بن محمود نے زیورات کے سیٹس فاطمہ باقر کو پیش کئے تھے۔ انہوں نے یہ سیٹس ہندوستانی شہر بمبئی سے خریدے تھے جو گزشتہ صدی کے تیسرے عشرے میں سونے کے کاروبار کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا تھا۔ یہ سیٹ 100 برس پرانے ہونے کے باوجود اپنے ڈیزائن کے حوالے سے اب بھی منفرد مانے جاتے ہیں۔ جو سانچے ان کی تیاری میں استعمال کئے گئے تھے وہ اب سناروں کے یہاں ناپید ہیں۔ فاطمہ باقر کے بیٹے سعید محمد نور اپنی والدہ کے کار خیر کو زندہ کئے ہوئے ہیں۔ وہ اب بھی اماراتی خاندانوں کو اپنی اماں کے زیورات شادی بیاہ کے موقع پر مفت استعمال کرنے کا موقع دے ر ہے ہیں۔
 

شیئر: