ویت نام میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری
ہنوئی ....ویت نام میں سمندری طوفان ڈیمرے نے تباہی مچادی کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔وسطی اور جنوبی علاقوں میں مرنے والے 27 ہوگئے جبکہ 22 سے زائدلاپتہ ہیں۔ ساحلی مقام ناہ ترانگ میں سب سے زیادہ 16 افراد ہلاک ہوئے۔فو ٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلے میں سڑکیں بہہ گئیں ۔ کشتیوں کی مدد سے کئی غیر ملکی سیاحوں سمیت 30 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔حکام کے مطابق 40 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ۔ گزشتہ روز طوفان ڈیمرے ویت نام کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا۔ایشیا پیسیفک اکنامک سمٹ کا میزبان شہر دا نانگ بڑے پیمانے پر تباہی سے محفوظ رہا ۔