والد کو میری فلم اتفاق پسند آئی، سوناکشی
نئی دہلی..... بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے والد شترو گھن سنہا کو ان کی فلم ”اتفاق“ بے حد پسند آئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور اکشے کھنہ کی یہ فلم حال ہی میں سنیما گھر کی زینت بنی ہے۔ شترو گھن جو اپنے دور کے معروف اداکار رہ چکے ہیں فلم کی کہانی سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اکشے کھنہ کاپولس اہلکار کاکردار یکھ کر وہ اتنے متاثرہوئے کہ خود بھی پولس کا کردار نبھانے والے کردار ادا کرنے کی تمنا کر رہے ہیں۔سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والد نے یہ فلم دو مرتبہ دیکھی ۔