حزب اللہ اور ایرانی نظام کا ڈرامائی خاتمہ کب؟
ریاض .... سیاسی امور کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حزب اللہ کی قیادت اور ایرانی نظام ِحکومت کا ڈرامائی خاتمہ قریب آچکا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران کی غیر ذمہ دارانہ سیاست جذباتی کیفیت کا نتیجہ نہیں بلکہ ولایت الفقیہ نظام کی سوچی سمجھی تدبیر کا حصہ ہے۔ ایران کے موجودہ حکمرانوں نے کسی نظریہ کو بنیاد بناکر ایران کے شاہی نظام کا دھڑن تختہ کیا تھا اور اسی کو اساس بناکر اندرون ملک اور ہمسایہ ممالک میں خلفشار برپاکئے ہوئے ہے۔ایرانی دہشتگردی کے سیریل کا بنیادی نقطہ انقلاب برآمد کرکے اپنے اہداف حاصل کرنے کے اردگرد گھوم رہا ہے۔