حیدرآباد۔۔ تلنگانہ کے مختلف مقاما ت پر سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں اضافہ اور رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے۔رات کا درجہ حرارت16تا 17ڈگری درج کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی۔شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سردی کے ساتھ ساتھ کہر کی گہری چادر بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔یہ کہر کی گھنی چادر صبح پانچ بجے سے شروع ہورہی ہے اور تقریبا 9بجے صبح تک برقرار رہ رہی ہے جس سے گاڑی سواروںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا کہ بلند ترین درجہ حرارت میں امکان ہے کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر چار تا پانچ ڈگری کمی ہوگی ۔ وائی کے ریڈی انچارج ڈائرکٹر محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا کہ عموما ریکارڈ کئے جانے والے درجہ حرارت میں جاریہ سال قدرے تبدیلی ہوگی ۔