Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کے دفاتر میں روشنی؟

جدہ .... رات کے وقت جدہ میونسپلٹی کے دفاتر میں روشنی دیکھ کر مقامی شہریوں میں چہ میگوئیاں ہوئیں، بعض نے خیال ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ میونسپلٹی کے اہلکار رات کے وقت بھی ڈیوٹی دینے لگے ہیں اسی وجہ سے دفاتر میں لائٹیں جل رہی ہیں۔ دیگر نے دعویٰ کیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں حقیقت یہ ہو گی کہ اہلکار دفتر سے نکلتے وقت لائٹ بند کرنا بھول گئے ہوںگے۔ میونسپلٹی کے ترجمان غسان الزہرانی نے یہ کہہ کر کہ اصلاح و مرمت کا کام دن کے بجائے رات کے وقت کرایا جا رہا ہے تا کہ دن کے وقت دفاتر کا کام معطل نہ ہو ، حقیقت اجاگر کر دی۔

شیئر: