Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 60فیصد لوگ موٹاپے میں مبتلا

ریاض ۔۔۔صحت امور کے سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد الزبن نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں موٹے لوگوں کی شرح40سے 60فیصد ہے ۔ بچوں میں موٹاپے کا تناسب 40فیصد ہے ۔ یہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زےادہ ہے ۔ موٹاپا سعودی عرب میں خطرناک مرض کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ موٹاپے کا علاج ممکن ہے بشرطیکہ مریض ڈاکٹر سے تعاون کرے اور اس کی ہدایات پر عمل کرے ۔ مضر صحت غذائیں استعمال کرنے سے پرہیز کرے ۔ موٹاپے کی وجہ سے ہی ذیابیطس ، دل کے امراض اور کینسر کی بیماری پھیل رہی ہے ۔
 

شیئر: