Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”#بحرین_تیل_پائپ_میں _آگ “عالمی ٹرینڈ بن گیا

#بحرین_تیل_پائپ_میں _آگ عالمی ٹرینڈ بن گیا۔ سعودی اور بحرینی ٹویٹر صارفین نے ہیچ ٹیگ پر ہزاروں ٹویٹس کرکے اسے عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر لے آئے۔ بعد ازاں ٹرینڈ26ویں نمبر پر آگیا۔
واضح رہے کہ بحرین کے بوری ولیج میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زبردست آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبری کی تفصیل یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔
ٹویٹر پر صارفین نے #بحرین_تیل_پائپ_میں _آگ ہیچ ٹیگ جاری کرکے بحرینی حکومت کے ساتھ یکجہتی ا ظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
ڈاکٹر خالد آل سعود نے ٹویٹ کیا: بحرینی بھائیوں کے ساتھ دل وجان سے ہیں۔ اللہ تعالی برادر ملک بحرین کو دشمن کی چالوں سے محفوظ فرمائے۔
بحرینی ٹویٹرامجد طہ نے ٹویٹ کیا: آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی کردار ادا کرتے ہوئے ہاتھ بٹایا ہے۔ 
اخبار السعودیہ نامی اکاؤنٹ نے لکھا: زبردست آگ ہے تاہم اس کے اسباب معلوم کرنے چاہئیں۔
 

شیئر: