ایشوریہ رائے، کامیڈی فلم کریں گی
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے طویل عرصے کے بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں نظرآئیں گی۔سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس مرتبہ ایشوریہ کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق ایشوریہ اور سنجے لیلا کی ملاقات ہوئی، دونوں نے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریہ کا کردار ان کے فلمی کریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا۔واضح رہے کے اس وقت سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم پدماوتی کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں برس یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔