Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مغالطوں کا پلندہ ہے، قطان

ریاض.... مصر میں متعین سعودی سفیر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ یمنی بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مغالطوں کا پلندہ ہے۔ یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے عرب اتحاد کاقیام یمنی عوام بلکہ پورے خطے کو حوثی باغیوں اور ایران کے حمایت یافتہ معزول یمنی صدر علی صالح کے پیروکاروں کے خطرات سے بچانے کیلئے عمل میں آیا تھا۔ عرب اتحاد نے فوجی مداخلت یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر کی تھی۔ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216 کے باوجود ایران اور حزب اللہ حوثیوں کو بیلسٹک میزائل تک فراہم کررہے ہیں۔ سعودی سفیر نے توجہ دلائی کہ اتحادی ممالک یمن میں معلومات جمع کرنے کی بابت اقوام متحدہ کے طریقہ کار پر پہلے ہی دن سے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعاءپر باغیوں کے قبضے کے عالم میں وہاں دقیق اور اصولی اطلاعات جمع کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل قضیہ یہ ہے کہ حوثی باغی 11 برس سے 18 سال تک کے بچوں کو زبردستی جنگ میں جھونک رہے ہیں۔ 

شیئر: