#دراز_ بلیک _فرائیڈے_17 ، پاکستان میں دوسرے نمبرپر
نومبر کے آخری جمعہ کومغربی ممالک میں بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں آج اتوار کی شب #دراز_ بلیک _فرائیڈے_ 17 کا ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔
ڈے نیوزٹی وی کے آفیشل اکاؤنٹ سے دراز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بجارک مکیلسن کا انٹرویو شیئر کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا:
20 نومبر سے دراز بلیک فرائیڈے سیل کا آغاز ہو گا ، بلیک فرائیڈے 2017 سیل میں 86 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کیو آر کوڈ کے ذریعے 500 روپے کی اضافی رعایت دی جائے گی۔
صارفین نے مختلف شاپنگ مالز میں لگےکیو آر کوڈز کے بینرز کی تصاویر کو اپنی ٹویٹس میں شامل کیا ہے۔ کچھ نے اس کے حق میں اور کچھ نے اس کے خلاف ٹویٹس کیں۔اس ٹرینڈ کی چند ٹویٹس شئیر کی جارہی ہیں۔
دراز کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا:دراز کی کیو آر کورڈز والی گاڑیاں سڑکوں پر آ گئی ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کوئی ایک دیکھیں تو فیس بک پر ہمیں ٹیگ کریں۔
زیدی خٹک نے کہا:#دراز_ بلیک _فرائیڈے_ 17 تم ڈسکاؤنٹ کے قاتل ہ،میں بھی انتظار میں ہوں۔
پاکستانی ٹویٹرماریہ خان نے لکھا :تم لوگ #دراز_ بلیک _فرائیڈے_ 17 کو کیوں پروموٹ کر رہے ہو؟کیا یہ لوگ تمہیں اس کی تنخواہ دے رہے ہیں؟۔
اریبہ بلال نے ٹویٹ کیا:پچھلے سال میں نے 6 چیزیں آرڈر کیں اور وہ سب مجھے علیحدہ علیحدہ ملیں۔میرا دراز سے صرف یہی ایشو ہے۔
پاکستانی صارف رضوان نے لکھا: گورنمنٹ نے اب تک آن لائن سیل کے لیے قوانین واضع نہیں کئے اور لوگ منافع کما رہے ہیں۔
پاکستان فرسٹ نامی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا:دراز کےلوگو تم پر افسوس ہے، اتنے معتبر دن جمعہ کو کالا کہنے اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے پر،جمعہ تمام مسلمانوں کے لیے عید کی مانند ہے اوراسلام میں جمعہ کے بہت برکات ہیں ،جمعہ کو کالاکہنا خود ایک گناہ ہے۔
کامران ادریس نے کہا:صرف اپنی تھرڈکلاس اشیاء کو بیچنے کے لیے تمہیں اسے بلیک فرائڈے کہنے کا کوئی حق نہیں۔شیم آن یو #ریجیکٹ_بلیک_فرائڈے