Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹیڑھا_ہے_پر_میرا_ہے، پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

کرکرے کا نیا اشتہار پاکستان میں آتے ہی ٹویٹر پرچندمنٹو ںمیں عالمی ٹرینڈ بن گیا۔ اشتہار دوستی کے بارے میں ہے، اسی مناسبت سے تمام پاکستانی صارفین ا س ٹرینڈ میں اپنے دوستوں کی تصویر لگاتے رہے اور دوستوں کے بارے میں رائے ک اظہار کرتے رہے۔تمام پاکستانی اور کچھ بیرون ممالک کے صارفین بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ہزاروں دلچسپ ٹویٹس میں سے چند کا انتخاب کیا ہے۔
کرکرے پاکستان کے آفیشل اکاو¿نٹ سے پہلی ٹویٹ یہ کی گئی:ہم اپنے ٹیڑھے دوست اور ان کی ٹیڑھی حرکتوں سے پیار کرتے ہیں۔اپنے اس ٹیڑھے دوست کو ٹیگ کریں جو ہمیشہ آپ کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔
نبیہ لطیف نامی لڑکی نے کرکرے پاکستان کے اس یادگاری ٹرینڈ پر شکریہ اد ا کیا اور لکھا:ہم ہمیشہ بہترین سے بہترین کی تلاش میں پھنس جاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ بہترین میں کوئی مزا نہیں۔یہ میری تمام ٹیڑھے دوستوں کے لئے ہے۔
سمیہ نے ٹویٹ کیا:میر ا ٹیڑھ پن یہ ہے کہ جب میں اپنے دوستوں کو صرف ایک تصویر لینے کا کہوں لیکن اصل میں میں ان سے ڈی پی کے لیے پورا فوٹو سیشن کرواو¿ں۔
سیش نامی لڑکی نے لکھا :" #ٹیڑھا_ہے_پر_میرا_ہے نے مجھے میری دوستوں کی یادیں تازہ کروا دیں۔
مینو مہرو نے نواز شریف کی تصویر لگا کر لکھا:غدار ہے، پرمیرا لیڈرررررر ہے۔
 

شیئر: