حز ب اللہ نے لبنان میں 15 سعودی شہریوں کے اغوا کی دھمکی دیدی
بیروت.... حزب اللہ کے کارکنوں نے لبنان میں سعودی سفارتخانے کو 15 سعودی شہری اغوا کرنے کی دھمکی دے دی۔ دھمکی دینے والوں نے خود کو " نقاب پوش" گروہ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ لبنان میں سعودیوں کے اغوا کا مشن اپنائے ہوئے ہیں۔ سعودی سفارتخانہ لبنان میں موجود 65 تا 70 فیصد سعودیوں کو پہلے ہی لبنان سے رخصت کرچکا ہے۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ لبنانی سیکیورٹی اداروں نے سعودیوں کی حفاظت کی خاطر دھمکی دینے والے نقاب پوش گروہ کی تلاش شروع کردی۔