Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17فٹ لمبے ناگ نے چھوٹے سانپ کو دبوچ کر ہلاک کردیا

    بینکاک .... کہتے ہیں کہ جس طرح انسان انسان کا دشمن بن جاتا ہے اسی طرح دوسرے جانور بھی اپنے ہی جنس سے تعلق رکھنے والے دوسرے جانور کی جان کے درپے ہوجاتے ہیں اور ایسے جانوروں میں سانپوں کا شمار بھی کیا جاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق  تھائی لینڈ کے ایک باغ میں لوگوں نے 17فٹ لمبے ناگ کو 5فٹ لمبے اژدھے کے بچے کو دبوچ کر ہلاک کرتے ہوئے دیکھا ا ور پھراسے اٹھا کر باغ کے باہر لے گئے۔ کچھ لوگوں نے موقع کی تصاویر بھی تیار کیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چھوٹے اژدھے کو خطرناک ناگ نے اس کے چاروں جانب سے گھیر لیا تھا اور پھر اسے اتنی زور سے دبوچا کہ اسکا دم نکل گیا۔ سانپوں کے ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک عجیب و غریب واقعہ ہے ناگ نے اتنے بڑے اژدھے پرحملہ کیا۔ اس حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ ناگ  چھوٹے سانپوں کو سالم نگل لیتا ہے۔ جن لوگوں کی نظر سانپ  اور اژدھے کی اس معرکہ آرائی پر پڑی انہوں نے فوری طور پر امدادی ٹیم کو طلب کرلیا اور پھر ناگ کو پکڑ کر جنگل میں پہنچا دیا۔ جن لوگوںنے یہ وڈیو دیکھی ہے انکا کہناہے کہ 17فٹ لمبے ناگ نے اژدھے کے بچے کو ڈنر کے طور پر استعمال کیا۔ دبوچے جانے کے بعداژدھے کا بچہ اپنی  جان چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کرتا رہا مگر اسے ناکامی ہوئی۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ اس واقعہ کے وقت پام کے ایک درخت کے نیچے لوگوں نے 2سانپوں کو دیکھا تھا جو ایک دوسرے سے الجھے ہوئے تھے۔ خوبصورت نظر آنے والا خطرناک ناگ بہت غصے  میں لگ رہا تھا اور شکار کرتے وقت وہ خاص آواز بھی زور سے نکال رہا تھا۔ جب ناگ کو یقین ہوگیا کہ اژدھا مر چکا ہے تو اس نے اپنی گرفت ڈھیلی کردی۔

 

شیئر: