مارونیوں کے پیشوا کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں اخبار کی شہ سرخیاں
سعودی عرب سے بدھ کو شائع ہونے والے اخبارات کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح رہیں
الشرق الاوسط:
اخبار الشرق الاوسط کی بدھ کو صفحہ اول کی پہلی بڑی سرخی ”خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے لبنان اور مشرقی ممالک کے مارونیو ںکے مذہبی پیشوا بشارہ الراعی کی ملاقات، روا داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال، مارونی پیشوا نے سعد الحریری کے استعفے کے اسباب سے اتفاق رائے ظاہر کردیا“ ۔
دوسری بڑی سرخی کا تعلق ایران اور عراق سے ہے،سرخ ہے ”کردستان میں مداخلت کا ایران کو پہلا پھل کرکوک پٹرول کی صورت میں مل گیا“۔
تیسری بڑی سرخی کا تعلق یمن سے ہے۔”یمن کے ہوائی اڈے کھولے جانے کے بعدتجارتی طیارہ عدن پہنچ گیا، حوثیوں نے عسکری تربیت یافتہ بچوں کی نعشوں کی تصاویر جاری کرنے پر پابندی لگادی“۔
چوتھی بڑی سرخی کا تعلق شام اور امریکہ سے ہے، سرخی یوں ہے ”جنیوا مذاکرات کامیاب ہونگے تو امریکی افواج شام میں رہیں گی وگرنہ نہیں ، واشنگٹن و روس نے شام میں قیام امن کےلئے ایرانی ملیشیا کے انخلاءسے امیدیں وابستہ کرلیں“۔
پانچویں سرخی ”اسرائیل نے اردن پردباﺅ ڈالنے کیلئے بحیرہ مردار اور بحر احمر کو جوڑنے والی ”نہر بحرین“ منصوبہ منجمد کردیا، اسرائیل عمان میں اپنے سفارتخانے کی بحالی کیلئے اردن کی شرط تسلیم کرنے سے گریز کررہا ہے“۔
چھٹی اور آخری سرخی کا تعلق ذیابیطس سے ہے۔”ذیابیطس کے علاج پر سالانہ 850ارب ڈالر خرچ آرہا ہے، دنیا بھر میں ذیابیطس کے 450ملین مریض، تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے،عالمی ماہرین“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
مکہ:
مکہ اخبار کی صفحہ اول کی سرخی ”خادم حرمین شریفین سے مارونی مذہبی پیشوا کی ملاقات“۔
دوسری سرخی ہے” ولی عہد محمد بن سلمان سے لبنانی مذہبی پیشوا کی ملاقات“۔
تیسری سرخی سعودی کابینہ کے حوالے سے ہے”ریاض میں شامی اپوزیشن کے اجلاس سے سعودی قائدین پرامید“۔
چوتھی سرخی ” اسکول کمانڈر کو خارجی اسکالر شپ طلباءکے ڈسپلن پردیا جائیگا، وزارت تعلیم“۔
مکہ اخبار کی پانچویں سرخی ”بچہ دانی ضائع کرنے پر رفحا ءاسپتال کے 4عہدیدار برطرف کردیئے گئے“۔
چھٹی سرخی ”سعد الحریری 2روز کے اندر لبنان واپس چلے جائیں گے، یورپی ممالک نے حریری اور انکی فیملی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا“۔
ساتویں سرخی کا تعلق سیرت طیبہ سے ہے”سعودی مورخ نے ”علی خطی الرسول“ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر) کے عنوان سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرہ شاہراہ کے نقوش مرتسم کردیئے“۔
٭٭٭٭٭٭٭٭