جھانوی اور ایشان، نئی فلمی جوڑی
جمعرات 16 نومبر 2017 3:00
بالی وڈ کے دو نئے اداکارجھانوی کپور اور ایشان کھتر فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی فلم ' دھڑک سے ڈبیو کررہے ہیں۔دونئے اداکاروں کی پہلی فلم کی جھلک منظرعام پر آگئی ہے۔جھانوی اور ایشان کی نئی فلم ابھی تیاری کے مراحل میں ہے ہدایتکار ششانک ختان کی فلم ' دھڑک،اگلے برس پایہ تکمیل کو پہنچے گی ۔فلم دھڑک مراٹھی زبان کی سپرہٹ فلم،سیرت، کا ہندی ری میک ہے۔ جھانوی اور ایشان کی فلمی جوڑی اگلے برس جولائی میں سینما اسکرین پرنظر آئے گی۔دونوں اداکاروں کا تعلق بالی وڈ کے معروف گھرانوں سے ہے۔جھانوی کپور انڈسٹری کی مشہور جوڑی سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جبکہ ایشان کھتر اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ہیں۔