Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے گرتی پرینکا کی وڈیو وائرل

بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ چلتی گاڑی میں سے نیچے گرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ پرینکا ، ساتھی اداکار روشیل کےساتھ چلتی گاڑی کا سین عکسبند کروارہی ہیں۔ اس دوران دونوں اداکار مذاق کررہے ہیں۔ پرینکا چلتی گاڑی میں لٹکی ہوئی باتیں کررہی ہوتی ہیں کہ اچانک نیچے گرجاتی ہیں ۔پرینکا کی یہ وڈیو ایک مذاق ہے کیونکہ  وہ جس گاڑی میں لٹکی ہوئی  ہیں وہ چل نہیں رہی بلکہ ایک جگہ ساکن ہوتی ہے جبکہ پیچھے کا منظر یعنی بیک گراونڈ چل رہاہوتاہے۔اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں اپنے ٹی وی شو ’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
 

شیئر: