70برس پرانی سعودی مزدوروں کی تصویر
ریاض.... سوشل میڈیاپر70برس پرانی سعودی مزدوروں کی وہ تصویر وائرل بنی ہوئی ہے جس میں وہ دمام ریاض ریلوے لائن بچھانے میں مصروف ہیں۔ خوبصورت ماضی کا ریکارڈ (ذاکرة الماضی الجمیل) ویب سائٹ نے مذکورہ تصویر جاری کرکے تبصرہ کیا ہے کہ ریاض ریلوے لائن (1947-1951ءکے دوران غیر ملکیوں نے نہیں بلکہ سعودی شہریوں نے بچھائی تھی۔ سعودی شہری اس پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر کررہے ہیں کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں تعمیر و ترقی کے کام انجام دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔