Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کے ساحلی علاقوں میں بھیڑیئے کی نئی نسل دریافت

نیویارک.... شکار کیلئے بالعموم لوگ  شکاری کتے پالتے ہیں  او ر یہ طریقہ بہت  پرانا ہوچکا ہے مگر اب   نیویارک  او رمیسا چوسٹس کے علاقے میں ایسے عجیب  الخلقت بھیڑیئے پائے گئے ہیں جو  کتے ، بھیڑیئے  اور شکاری کتے کی ملی جلی نسل والے کہے جاسکتے ہیں اور اب  نیویارک او رمیسا چوسٹس کے شہری علاقوں تک انہوں نے  اپنی  موجودگی ظاہر کردی ہے۔ شہری انتظامیہ اور جانوروں کے ماہرین دونوں’’ کوائے وولف‘‘ نامی اس بھیڑیئے کو  شہریوں کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے  اور  وہ وقت دور نہیں جب یہ کسی نہ کسی وجہ سے  انسانوں پر حملے شروع کردیں۔  واضح ہو کہ  اس سے قبل   نیو فائنڈ لینڈ سے  ورجینیا تک  میدانی علاقوں کے  علاوہ شہروں  او رجنگلات میں  ایسے شکاری کتے دیکھے جاتے تھے مگر یہ پہلا  موقع ہے کہ 3مختلف نسلوں کے خواص ایک بھیڑیئے میں موجود ہیں۔  واضح ہو کہ  اس علاقے میں شکاری کتے 1930ء سے موجود ہیں۔

شیئر: