ریاض.... سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ 1439ھ کے 2ماہ کے دوران 935230معتمر ارض مقدس پہنچے۔ 1438ھ کے 2ماہ کے دوران آنے والے معتمرین سے ان کی تعداد 30فیصد زیادہ ہے۔ تقریباً 4ہزار خارجی ایجنٹ اور 800سعودی عمرہ کمپنیاں 100سے زیادہ ممالک میں زائرین کو عمرہ پیکج او رانتظامات پیش کر رہی ہیں۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن معتمرین کو مطلوب خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عمرہ ویزے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
۔