ریاض..... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ شامی بحران کا واحد حل برسرپیکار فریقوں کے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی میں مضمر ہے۔ جب تک شامی اپوزیشن کے رہنما مشترکہ مطالبات پر متفق نہیں ہوں گے تب تک شامی بحران حل نہیں ہوگا۔ جنیوا معاہدہ ایک اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254پر اتفاق رائے ضروری ہے۔ اگر شامی اپوزیشن متفق ہو گئی تو اس سے حل کے نئے افق کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شامی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ شام کیلئے اقوام متحدہ کے قاصد نے کہا کہ شامی بحران کا سیاسی حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔ شام کے مستقبل کو ترجیح دینا ہو گی