Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 6155غیر قانونی تارکین گرفتار

عسیر۔۔۔۔عسیر پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح سلیمان الفرزعی کی نگرانی میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 6155غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے گئے۔ یہ اعدادو شمار 26صفر1439ھ سے لیکر 5ربیع الاول 1439ھ کی شام تک کے ہیں۔اقامہ و محنت قوانین اور سرکاری نظام کی خلاف ورزی کرنیوالے 6155تارکین گرفتار کئے گئے جبکہ فوجداری اور حقوق کے مقدمات میں مطلوب 138افرادپکڑے گئے۔ 15 ہزار82ٹریفک خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ پر آئیں۔8ہتھیار بغیر لائسنس والے ضبط کئے گئے۔ نشہ آور مشروبات کی 126بوتلیں برآمد ہوئیں۔ 745کلو زائد المیعاد غذائی اشیاء ضبط کی گئیں۔ 37دکانوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر سربمہر کردیا گیا۔

شیئر: