’جراسک ورلڈ‘ ، پانچویں فلم کی پہلی جھلک
معروف ڈائنوسار فرنچائزسائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی پانچویں فلم یوں تو آئندہ برس جون میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے تاہم اب اس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک، 1997 میں ریلیز کی گئی۔پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی۔ اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔اب اس سیریز کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو جون 2018 میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔ڈائنوسار فرنچائز کی چاروں فلمیں دنیا میں اتنی معروف ہوئیں کہ فلم کمپنی نے انہیں کئی بار ریلیز کیا۔جراسک ورلڈ یا جراسک پارک سیریز کو دنیا کی کامیاب ترین اور سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم فرنچائز میں شمار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس سیریز کی پانچویں فلم ’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کی کہانی کو ابھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ اس میں مزید کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔