Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 11ارب ریال کا نقصان

سارے اشاریئے منفی ، نیشنل گیس کی تنزلی، مکہ کنسٹرکشن کو فوقیت
غیاث الدین۔ جدہ
گزشتہ ہفتے بھی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 161پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 35.25پوائنٹس کی کمی کے بعد 6878.21پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریئے منفی زون پر بند ہوتے پرائس انڈیکس میں 0.51فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 14.7فیصد اور 9.7فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ کاروباری مالیت 22.1فیصد انحطاط کے بعد 12ارب ریال تک گر گئی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 11ارب ریال کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یوٹیلٹیز سیکٹر کی کمپنی نیشنل گیس کو سب سے زیادہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کی قیمت 6.35فیصد انحطاط کے بعد 11.20ریال پر بند ہوئی۔نقصان کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی کمپنی جبل عمر رہی جس کی قیمت 6.11فیصد کمی کے بعد 59.96ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ منافع کے لحاظ سے رئیل اسٹیٹ کی مکہ کنسٹرکشن کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا جس کی قیمت 25.82فیصدکے گرانقدر اضافے کے بعد 71.29ریال تک پہنچ گئی جبکہ اسی سیکٹر کی کمپنی دالارکان فائدہ کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی جس کی قیمت 13.44فیصد فروغ کے بعد 8.27ریال پر بند ہوئی۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے النماءبینک ٹاپ پر جس میں 1.86ارب ریال کی خرید وفروخت ہوئی جو کل سرمایہ کاری کا 14.4فیصد حصہ بنتا ہے۔ میٹریلز سیکٹر میں بیسک کیمیکلز کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا جس کی پرائس 5.96کے اضافے کے بعد 19.90ریال تک بڑھ گئی جبکہ اس سیکٹر میں الوجین کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کی قیمت 5.95فیصد انحطاط کے بعد 18,67ریال پر بند ہوئی۔ سرمایہ کار خام تیل کی قیمتوں پر بھی نظر رکھیں جس کی قیمت 4.8فیصد اضافے کے بعد 58ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جو سعودی معیشت کے لئے ایک اچھا منظر نامہ پیش کرتی ہے۔ 
 

شیئر: