ریاض: اقبال ودود قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نامزد
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)قومی وطن پارٹی نے سعودی عرب کیلئے اقبال وَدود کو چیئرمین نامزد کر دیا۔پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اقبال ودود نے سعودی عرب میں گزشتہ سالوں کے دوران بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی کاوشوں کو دیکھتے ہوئے ان کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کیلئے بھی ان کو کوآرڈِنیٹر کے طور پر بھی ذمے داریاں دی گئی ہیں۔
اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اقبال ودود کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے جو عزت بخشی گئی ہے میں اس پر پارٹی چیئرمین آفتاب خان شیر پاؤ کا شکرگزار ہوں۔ میری اولین ترجیح ہوگی کہ سعودی عرب میں پختون کمیونٹی کو قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں تاکہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں پارٹی خیبر پختونخوا میں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے۔