Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدحواس شخص 3گھنٹے تک دروازے سے زور آزمائی کرتا رہا

 ماسکو .....  بدحواسی کبھی کبھار انسان کو اتنی مضحکہ خیز او رعجیب و غریب حرکتوں پر مجبور کردیتی ہے اسکا مظاہرہ یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو فوٹیج سے لگایا جاسکتا ہے۔ وڈیو میں 2افراد  ایک دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے رہے مگر 3گھنٹے گزر جانے کے باوجود دروازے پر زو رآزمائی کے باوجود وہ دروازہ نہیں کھول سکے اور دروازے کو لات مارنا بھی کام نہیں آیا بعد میں پتہ چلا کہ وہ جس کام کیلئے اتنا وقت ضائع کرچکے ہیں وہ  کام محض ایک سیکنڈ میں بٹن دبانے پر ہوسکتا تھا۔ شاید ان لوگوں کو  اسکا اندازہ  نہیں تھا کہ دروازے کے ہینڈل کے قریب ایک مقنا طیسی بٹن ہے جسے پش کرنے پر دروازہ کھلتا اور بند ہوتا ہے۔ ایسا لگتاہے کہ  جیسے دونوں ہی فارغ ہونے کی عجلت میں تھے اور یہ دروازہ جہاں وہ زور آزمائی کررہے تھے ٹوائلٹس کی طرف جانے والا مین گیٹ تھا۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں افراد میں سے ایک تو غالباً دروازے پر زو رآزمائی کے بعد تھک گیا اور کنارے کھڑا ہوگیا۔ دوسرا زو رآزمائی کرتا رہا اور آخر کار جس عمارت کے دروازے کے سامنے یہ واقعہ ہوا وہاں سے کسی اور شخص کا گزر ہوا تو وہ مضحکہ خیز صورتحال دیکھ کر حیران ہوا اور ان افراد کی مدد کی اور بتایا کہ یہ دروازہ صرف بٹن دبانے سے بندہوتا اور کھلتا ہے۔ یہ واقعہ مغربی روس کے علاقے اوبلاسٹ کے شہر بالاشیخا میں  صبح ساڑھے 5بجے کے وقت پیش آیا۔ وڈیو جاری ہونے کے بعد کافی مقبول ہوئی اور بہت سے لوگ اسے تفریح کے طور پر اب دیکھ رہے ہیں تو کچھ لوگ اسے عبرت کا مقام بتا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہناہے کہ حالات جیسے بھی ہوں انسان کو اپنے ہوش و حواس میں رہنا چاہئے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی مول لینا پڑتی ہے۔
 

شیئر: