Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بلیک_فرائیڈے ،امریکی صارفین کیا کہتے ہیں؟

جمعہ کوٹویٹر پرہیش ٹیگ #بلیک_فرائیڈے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک میں بھی یہ ٹرینڈ پہلی پوزیشن پر رہا۔بلیک فرائیڈے مسیحی تہوار کرسمس کی شاپنگ کے آغاز کا نام ہے۔ امریکہ و مغربی ممالک میں اس روز سے تمام دکاندار اور کاروباری حضرات اپنے شاپنگ مالز میں غیر معمولی ڈسکاؤنٹ پر دیتے ہیں۔صارفین اس ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنا خریدوفروخت کا تجربہ شیئر کر رہے ہیں جب کہ برانڈز کے آفیشل اکاؤنٹس سے ان کی اشیاءکی تشہیر کی جا رہی ہے۔بہت سے لوگ مختلف ممالک اور شہروں میں دیکھے جانے والے ہجوم کی تصاویر اور ویڈیوز لگا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:#خوشی_و_تشکر_کا_دن
فرینکی مکاملے نے ایک دکان کا دروازہ کھلنے کے منظر کے ساتھ لکھا۔:اور دروازے کھلے،ہجوم آیا اور چلا گیا(تیزی سے)۔
ٹیموتھے بکومنے نے کہا:زمبابوے میں بھی آج بلیک فرائیڈے ہے۔ان کو نیا صدر مل رہا ہے ۔
کینڈیک نامی صارف نے ادا س چہرے کی تصویرکے ساتھ لکھا:جب ڈیلز بہت زبردست ہو تب اچانک آپ کو یاد آئے گا کہ آپ نے تو کسی کے لیے گفٹ لینا ہے۔ 
مزید پڑھیں: #باتیں _دلوں_کی
لیلیا نے لکھا: بلیک فرائیڈے وہ دن ہے جب عمر رسیدہ مرد بھی بچوں کی طرح کے کام کرے۔
امریکی صارف جارڈن رہون نے لکھا:اس بلیک فرائیڈے میں ان لاکھوں ملازمین کا شکریہ ادا کریں جو کم تنخواہ میںطویل گھنٹوں کے لیے کام کرتے ہیں۔اپنی تنخواہوں میں کم از کم اضافے کے لیے اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
ساؤرس نے ٹویٹ کیا:جو لوگ بلیک فرائیڈے پر خریدو فروخت کرنے والوں پر اعتراض کرتے ہیں،مجھے یقین ہے وہ سب ان سے جلتے ہیں۔
مزید پڑھیں: #میجر_اسحاق کی شہادت
 
 

شیئر: